پونچھ سیکٹر ،بھارتی جارحیت، پاک فوج کامنہ توڑ جواب ،توپیں خاموش کرادیں

پونچھ:(مشرق نیوز)بھارتی فوج کی جارحیت، پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کامنہ توڑ جواب،دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا ،پونچھ سیکٹر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ کیاگیا،پاک فوج نے بھارت کی جانب سے مارٹر گولوں ، بھاری ہتھیاروں سے کی گئی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے بندوقوں کو خاموش کرا دیا،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔