لاہور: ( ) معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناء نے کہا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
رانا ثناء نے اپنے بیان میں کہادہشت گردوں کے کوئی مطالبات نہیں ، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، آئین و قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناء نے کہا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس سے دہشت گردوں کی حمایت کا تاثر قائم ہو، ماہ رنگ بلوچ و پی ٹی ایم کے لوگوں کو دہشت گرد نہیں کہتے انہیں چاہیے ٹرین یرغمال بنانے اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والوں کی مذمت کریں۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی: رانا ثنا

















