عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، نماز بھی ادا نہیں کی

راولپنڈی: ( ) بانی پی ٹی آئی عمران خان تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔

سکیورٹی وجوہات کے باعث عمران خان نماز عید ادا کرنے کے لیے جیل سے باہر نہ جا سکے۔

اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی ، جیل کے قیدیوں، حوالاتیوں اور افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی تاہم بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ اپنے اپنے سیل میں ہی بند رہے ، نماز عید میں شریک نہ ہو سکے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عید کے موقع پر تاحال نئے کپڑے نہیں پہنے ۔

حکام نے کہا عید کے روز بھی تمام سکیورٹی و انتظامات معمول کے مطابق کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔