لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوام سے رابطے کےلئے بڑا اعلان کر دیا جس کے تحت سپیکر نے عوام کے سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ملک احمد خان نے کہا سماجی ویب سائٹس پر ”سپیکر اور عوام“پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، سوال عوام نے کرنا ہے اورمیں نے جواب دینا ہے،پروگرام میں عوام سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپنے سوال کر سکیں گے اورپنجاب اسمبلی نے پرومو بھی جاری کر دیا ،عوام وٹس اپ نمبر 0327-0335566پر اپنے سوالات بھیج سکیں گے۔
”سپیکر اور عوام“پروگرام ،ملک احمد خان نے رابطے کےلئے بڑا اعلان کر دیا


















