واشنگٹن:(خواجہ فاروق)کاش پٹیل کی زیر قیا دتFBIمیں نئے دور کا آغاز،دہشت گردی کے خاتمے سمیت اہم اہداف طے کر دئیے گئے۔
امریکی قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے منظرنامے کو از سر نو ترتیب دینے کےلئے جرات مندانہ اقدام کے تحت کاش پٹیل نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (FBI) کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا وہ شفافیت، جوابدہی اور انصاف کے غیر متزلزل عزم کےساتھ اہم منصب پر فائز ہوئے،کا شپٹیل کا ایف بی آئی کی قیادت سنبھالنا نہایت اہم موقع پر ہوا ، ادارہ عوامی اعتماد کی بحالی و امریکی عوام کے تحفظ کے اپنے بنیادی مشن پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کےلئے کوشاں ہے بطور پبلک ڈیفینڈر، انسداد دہشت گردی کے وکیل اور سینئر سرکاری عہدیدار کا وسیع تجربہ کاش پٹیل کو تبدیلی کےلئے بہترین انتخاب بناتا ہے۔
کاش پٹیل کے سب سے بڑے اور اہم اقدامات میں سے ایف بی آئی کے تقریباً 1500 ملازمین کو واشنگٹن ڈی سی سے ملک بھر کے مختلف فیلڈ دفاتر میں منتقل کرنا ہے، ہنٹسویل، الاباما میں نمایاں موجودگی شامل ہے یہ سٹریٹجک غیرمرکزی نظام نہ صرف بیورو کی جرائم کےخلاف جنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا بلکہ ملک بھر میں کمیونٹی کی شمولیت کو بھی مضبوط کرے گا،پٹیل کے ویژن کو قانون نافذ کرنےوالے اداروں و حکومتی کلیدی شخصیات کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
سینیٹر جان بیراسو (ریپبلکن وائیومنگ) نے پٹیل کے عزم کو سراہتے ہوئے کہاکاش پٹیل ایف بی آئی کو بنیادی مشن یعنی جرائم کےخلاف جنگ پر دوبارہ مرکوز کریں گے ، بیورو کو اس انداز میں ترتیب دیں گے سیاسی حملوں کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جا سکے ، بیورو کو دوبارہ امریکی عوام کے تحفظ کےلئے وقف کریں گے۔
جان تھون (ریپبلکن ساوتھ ڈکوٹا) نے پٹیل کے مشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاایف بی آئی ڈائریکٹر کو سیاست کے اثرات ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی تاکہ بیورو قانون نافذ ، آئین کا تحفظ کرے اور امریکی عوام کو محفوظ رکھے،کاش پٹیل کی تقرری کچھ تنازعات کے بغیر نہیں رہی، ناقدین نے مبینہ سیاسی وابستگیوں اور ماضی کے بیانات پر خدشات کا اظہار کیا تاہم پٹیل انصاف کے اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم پر قائم ہیں۔
عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پٹیل نے فوری طور پر اپنے اہم اہداف طے کیے جن میں بڑھتے پرتشدد جرائم کی روک تھام، دہشت گردی کےخلاف جنگ، غیر ملکی جاسوسی کے خطرات سے نمٹنا شامل ہے ، متحرک رویہ اور غیر متزلزل لگن ایف بی آئی کےلئے نئے باب کا آغاز کرتی ہے ایسا باب جو دیانتداری کی بحالی، موثر اقدامات میں اضافہ اور بیورو کو امریکہ میں انصاف کے مضبوط ستون کے طور پر دوبارہ مستحکم کرنے کا وعدہ کرتا ہے،کاش پٹیل کی قیادت میں ایف بی آئی انقلابی سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو بنیادی اصولوں کو نئی روشنی دے گا اور امریکی عوام کی خدمت وتحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔
کاش پٹیل کی زیر قیادتFBIمیں نئے دور کا آغاز،اہم اہداف طے


















