بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی

لاہور(ایم این پی )بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔

بورڈ آفیشل کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی 20میچز پر مشتمل ہوگی، ون ڈے میچز نہیں ہوں گے،فیصلہ ٹی 20ایشیا کپ اور ٹی 20ورلڈ کپ کی تیاری کے باعث کیا گیا۔

قبل ازیں بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز شامل تھے،ٹی 20میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔