پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعہ کو قابل مذمت ،افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاتمام پہلوو¿ں سے انکوائری کرکے حقائق سامنے لائیں گے ،انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعہ پراپنا واضح موقف دے گی۔
علی امین گنڈا پور نے کہاحکومت ،عوام صوبے سے دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے پر عزم ہیں،حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہے ،دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہےں،لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑاجائےگا ،ہر ممکن معاونت کرینگے۔
آپریشن میں شہریوں کی شہادت ،انکوائری کرکے حقائق سامنے لائینگے،گنڈا پور



















