نیویارک: (بیورورپورٹ) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے عید کی مبارکباددیتے ہوئے جنگ زدہ علاقوں میں موجود مسلمانوں کےساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
اپنے پیغام میں انتونیو گوتریس نے کہاعیدالفطر دنیا کیلئے محبت و امن کا پیغام ہے،یکجہتی، ہمدردی اور انسانیت کو فروغ دینا ہوگا،اپنے پیاروں کےساتھ عید نہ منا سکنے والوں سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں،امید ہے بے گھر افراد ایک دن اپنی فیملیز اور گھروں میں عید منائیں گے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہامسائل میں پھنسے مسلمان بھائی، بہنوں کیلئے اپنا کام جاری رکھوں گا،انفرادی ، اجتماعی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے دنیا بھر میں امن و امان ، ہمدردی کے پیغام کو عام کرنا چاہیے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کاعید پرجنگ زدہ مسلمانوں کےساتھ اظہار ہمدردی



















