عید پر بھی غزہ لہو لہو،اسرائیل کے حملے،متعدد فلسطینی شہید

غزہ،تل ابیب:(مشرق نیوز)عید پر بھی غزہ لہو لہو،اسرائیل کے حملے،متعدد فلسطینی شہید،ڈر وخوف میں مبتلا بچے عید کی خوشیوں کو ترس گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے خان یونس میں فضائی و زمینی حملے کیے،لاکھوں فلسطینی خیموں یا بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

فلسطینی شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہاعید کے دنوں میں بھی اپنے بچوں کو کچھ نہیں دلا سکتے، کام پہلے ہی کم ہے اور کراسنگ کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں،غزہ میں زندگی اذیت ناک ہے، کچھ کھاتے ہیں، کچھ لوگ بھوکے رہتے ہیں، صرف اللہ ہی جانتا لوگوں کا کیا حال ہے، دنیا سے سوال ہے کیا ہم انسان نہیں ؟ کیا بچوں کو دنیا کے تمام بچوں کی طرح خوش رہنے کا حق نہیں ؟۔

ادھر فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کہا ہے غزہ میں حملوں کے بعد 9 ریسکیو اہلکاروں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا، اسرائیلی حکام تلاش کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل میں نیتن یاہو کےخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، ہزاروں افراد نے شرکت کی،شہریوں نے حکومت سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہااسرائیلی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ۔