لاہور:( اپنے نمائند ے سے ) سابق وزیر اعظم وصدر ق لیگ چودھری شجاعت نے کہاہے ملک کو دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ،باہمی اتحاد کی قوت سے ہی مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ،اتحاد کی جتنی اب ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو، ان خیالات کا اظہارانہوںنے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا۔
ملاقات میںامن وامان کی صورتحال ،ملک کو درپیش چیلنجز ،اتحادو یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری شجاعت نے کہا دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے ،ملک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئے علما ،مشائخ کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے ،وقت کی ضرورت ہے محراب و منبر سے اتحاد کے فروغ کی آواز بلند ہو،علما ،مشائخ عظام اور دینی سکالرز معاشرے میں رواداری ،برداشت ،بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیں۔
مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا چودھری شجاعت کا گھر وحدت کی علامت ہے ،سب رہنمائی حاصل کرتے ہیں ،چودھری شجاعت کودیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















