اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میں 5 ماہ کے دوران زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی،رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024میں زیر التو ا مقدمات کی تعداد 59ہزار 784تھی، اکتوبر میں 1089نئے کیسز دائر ،1847کیسز نمٹائے گئے۔
نومبر میں 1487نئے کیسز دائر ،2901کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024میں 1115نئے کیسز دائر ،2458کیسز نمٹائے گئے، جنوری 2025میں 1909نئے کیسز دائر ،2192کیسز نمٹائے گئے،فروری 2025میں 1394نئے کیسز دائر ،2069کیسز نمٹائے گئے، عدالت عظمیٰ میں 56ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔
سپریم کورٹ:5ماہ کے دوران مقدمات کی تعداد میں 3ہزار سے زائد کمی



















