اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے، نمٹنے کےلئے عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
محسن نقوی سے امریکہ کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جعفر ایکسپریس و دیگر دہشتگردحملوں کی مذمت ، شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی،قائمقام امریکی سفیر نے کہاپاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ،رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر ، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے، قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے طلال چودھری کو وزیر مملکت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہاحکومت دہشتگردوں کےخلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ کے ضمن میں ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا،امریکہ میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کریں گے،پاک امریکہ کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیو یارک میں ہوگا،وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں، امریکہ کے سٹریٹجک پارٹنر ہیں،سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔
امریکہ سٹریٹجک پارٹنر ،دہشتگردی عالمی مسئلہ،ملکر کام کرنا ہوگا،نقوی،طلال



















