اللہ نہ کرے علی امین گنڈا پورسے کرسی چھینی جائے: شیر افضل مروت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے پارٹی میں ایک سال کے اندر3 بار سابق ہوچکا،اللہ نہ کرے گنڈا پورسے کرسی چھینی جائے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا جو آزمائشیں مستقبل میں آرہی ہیں پارٹی میں نام سے سابقہ کا صیغہ ہٹنے میں دیر نہیں لگے گی جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں عوام پسند نہیں کرتے، فارورڈ بلاک بنانے والے وقتی ضرورت تو پوری کرسکتے ہیں دور رس نتائج حق میں نہیں آئیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا پارٹی کےلئے علی امین نے بڑا کردار ادا کیا، اللہ نہ کرے کرسی چھینی جائے، علی امین گنڈاپور خوشامدی نہیں ،قصور ہمیشہ یہی رہے گا پارٹی کےلئے وہ بھی کرجاتے ہیں جس کا کہا نہ گیا ہو۔