اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے دہشتگردی مقدمات کے جلد فیصلے کیلئے اصلاحات متعارف کرائیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے جائزے کےلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئی،وزارت قانون نے کہا دہشتگردی مقدمات کے جلد فیصلے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔
اجلاس میں صوبائی وزرائے قانون نے شرکت کی، تمام صوبائی نمائندوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کریمنل ریفارمز کو سراہا، اجلاس میں اتفاق کیا گیا باہمی مشاورت کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر لیگل ریفارمز پر کام کیا جائے گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا صوبوں میں عدلیہ کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ججز بنا دباو کے فیصلے کرسکیں، وفاق اور صوبوں کو ملک کی بہتری کےلئے اصلاحات پر مل کر کام کرنا ہوگا،وزارت قانون نے کہا وزیر قانون نے صوبوں میں جدید فرانزک ایجنسیز اور لیبارٹریز بنانے کی ہدایت کردی۔
دہشتگردی مقدمات کے جلد فیصلے کیلئے اصلاحات متعارف کرائینگے،وزیر قانون

















