190 ملین پاونڈ کیس،عمران،بشریٰ کی سزا معطلی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ کی سزا معطلی درخواستیںسما عت کےلئے مقرر کردیں۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس آصف منگل کو سماعت کریں گے،رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی درخواستیں اعتراضات کےساتھ مقرر کیں،عمران خان اور سابق خاتون اول نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کیں۔