لندن : ( ) لندن کے علاقے ہیز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، ہیتھرو ایئرپورٹ 24 گھنٹے کیلئے بند ،فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے علاقے ہیز کے الیکٹریکل سب سٹیشن میں بڑے پیمانے پر آگ لگی، آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کیا گیا، ایئرپورٹ بجلی نہ ہونے کے باعث سارا دن بند رہے گا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ۔
ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، ہیتھرو ایئرپورٹس آنیوالی فلائٹس کو نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ کے مختلف ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا جائے گا۔
لندن : ہیز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، ہیتھرو ایئرپورٹ بند ،فلائٹ آپریشن



















