ای سی پی میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، شریف اللہ الیکشن کمشنر پنجاب تعینات

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ای سی پی میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، شریف اللہ کو الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا،شریف اللہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔

الیکشن کمشنر بلوچستان فرید آفریدی کو جوائنٹ الیکشن کمشنر پشاور ،اعجاز انور چوہان کوالیکشن کمشنر سندھ ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن علی اصغر سیال کو الیکشن کمشنر بلوچستان ،جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علیم شہاب کو ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن مقرر ہوگئے۔