اسلام آباد: (بیورورپورٹ) حکومت نے رمضان کے باعث یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق رواں سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کےساتھ ہوگی،پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کرینگے،یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں ہوگی۔
صدر مملکت آصف زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے،ذرائع نے مزید کہا پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے، پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ بینڈ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا، تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کرلیا گیا۔
رمضان کے باعث یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر منانے کا فیصلہ

















