عدالتوں کے حکومتیں چلانے کاوقت گزر گیا:جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئیے ہیںایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں اب وہ وقت گزر چکا ،حکومتیں چلانے کیلئے نہیں بیٹھے ۔

سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے تحفظ کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،اقلیتی رہنما نے کہا جڑانوالہ واقعات میں ملوث مرکزی ملزم پکڑے ہی نہیں گئے، وکیل درخواست گزار فیصل صدیقی نے کہا نامزد ملزموں کو ضمانتیں مل چکیں، واقعہ کی تفتیش درست نہیں ہوئی،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا اگر ضمانت ہوئی ہے تو منسوخی کیلئے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئیے ٹرائل کے عمل میں مداخلت نہیں کر سکتے،فیصل صدیقی نے کہا ملکی سپریم کورٹ اور بھارتی سپریم کورٹ میں بہت بڑا فرق ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے اقدام پر مہر لگائی، ملکیسپریم کورٹ نے 2014 میں ایسا نہیں کیا،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا جو بات آپ کر رہے ہیں وہ تو نیشنل ایکشن پلان میں شامل ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وسیم ممتاز نے موقف اپنایا حکومت کیخلاف اس لیے بات کی جا رہی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ویوز ملیں، حال ہی میں ٹرین پر دہشتگردی کا افسوس ناک واقعہ ہوا، اگر ایک انفرادی شخص غفلت برتے تو الزام نہیں لگایا جا سکتا پوری سٹیٹ ملوث ہے، عدالت عظمیٰ نے سماعت 5 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔