مصطفی عامر قتل کیس : مرکزی ملزم ارمغان کے والد گرفتار

کراچی: (بیورورپورٹ) مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کامران اصغر قریشی کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا، ملزم سے منشیات و غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔