غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیل کاغزہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر پر حملہ ،غیر ملکی اہلکار ہلاک ،5 شدید زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا زخمیوں کو دیر البلح کے شہدائے الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی کسی بھی عمارت پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہامیڈیا ادارے غیر مصدقہ رپورٹس پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،ادھر عرب میڈیا اور غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں زخمی غیر ملکیوں کو اقوام متحدہ کی گاڑی اور ایمبولینس میں ہسپتال لائے جانے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔
غزہ، اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ، غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی



















