نوازشریف کی اجلاس میں عدم شرکت ،کے پی حکومت نے سوالات اٹھادئیے

پشاور: (بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے نواز شریف کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر سوالات اٹھا دیئے۔

اپنے بیان میںمشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں نواز شریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟،اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا، کیا پلیٹ لیٹس پھر گر گئے۔

بیرسٹرسیف نے کہابانی پی ٹی آئی کوجیل میں قید کر کے حکومت نے قومی اتفاق رائے کو خود ناکام بنایا،کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا شرط ہے،حکمرانوں کے شدت جذبات اور الفاظ کی تکرار دہشتگردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف قوم کے اتحاد اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے۔