اسلام آباد، ریاض: (بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہبازشریف نے 2025 کی شجرکاری مہم کا آغازکردیا۔ چاروں صوبوں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
شہبازشریف نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت ماحول کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں ، پوری قوم بالخصوص نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں،شجرکاری سے بیماریوں ، ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، پچھلے چند سالوں کے دوران ہونےوالی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجر کاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ،2022 کاشدید ترین سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہی آیا ،بڑے پیمانے پر تباہی مچی۔
وزیراعظم نے کہابدقسمتی سے پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے حالانکہ گرین ہاﺅس گیسزکے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے،زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہوں گے،ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے دن رات محنت کرنی چاہئے،پاکستان عظیم ملک بنے گا۔
دریں اثنا شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو جشن نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب ملکر نوروز کو باہمی اختلافات ختم ، علاقائی و ثقافتی ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دن بنائیں، نوروز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے،وزیراعظم نے کہاپاکستان میں نوروز منانے والے بہن بھائیوں بالخصوص پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید برآںوزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے،گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق نے شاندار استقبال کیا،شہبازشریف سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات مضبوط ، معاشی تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کےساتھ سعودی عرب پہنچے ،سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقاتوں کے دوران غزہ کی صورتحال، مشرق وسطیٰ کی تبدیلیوں اور امت مسلمہ کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















