حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر ، 5.2 ملین پاونڈ کا جرمانہ عائد


لندن:(مشرق نیوز)سابق وزیر اعظم وقائد ن لیگ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے 5.2 ملین پاونڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

برطانوی حکومت نے حسن نواز کےخلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کر دیں،شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاونڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

ادھر قانونی ماہرین نے کہا دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔

دریں اثنا حسن نواز کے قریبی قانونی ذرائع نے دعویٰ کیا ریونیو کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے شائع شدہ اعداد و شمار پرانی کہانی ہے، حسن نواز نے کورٹ میں خود کودیوالیہ ڈکلیئرتھا، پرانی کہانی کو ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا۔