ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے کہا اجلاس میںغور کیا جائے گا پارٹی آزاد حیثیت میں بیٹھے یا اپوزیشن بنچوں کا حصہ بنے،خواہش تھی شہباز شریف وزیراعظم بنیں لیکن ایم کیو ایم کےساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

امین الحق نے وفاقی حکومت ،ن لیگ کے روئیے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کراچی ،حیدرآباد کے ترقیاتی منصوبوں پر کہیں کام نظر نہیں آ رہا،پارٹی اجلاس میں حکومت سے علیحدگی اور اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔