اگر مگر کی گنجائش نہیں،خارجہ پالیسی مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے غیرمشروط تعاون و غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاافغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ،معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانے کےساتھ دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاخارجہ پالیسی کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، بیرونی دنیا بھی سب معاملات دیکھے، دنیا خود کو خطے سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتی،دہشتگردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتہ لگانا ہوگا،پاکستان کے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں آگ ان تک نہیں پہنچے گی،پیپلز پارٹی انتہاپسندی ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر طرح کی مدد کو تیار ہے،اہم قومی مسئلے پراگر مگر کی گنجائش نہیں۔