اہم پیشرفت، پاک افغان جرگے کا مستقل فائربندی، طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق

پشاور (بیورو رپورٹ) پاکستان اور افغانستان نے مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کےلئے کھولنے پراتفاق کر لیا،خیبر طورخم سرحدی کشیدگی پر پاک افغان جرگہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین نے کہا مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کےلئے کھولنے پراتفاق ہو گیا، مشترکہ جرگہ نے افغان فورسزکی متنازع تعمیرات کوعارضی طورپر بند کرنے پراتفاق کیا ہے، متنازع تعمیرات بند کرنے کیلئے افغان جرگہ نے مہلت مانگ لی،پاکستانی جرگہ ممبر کے مطابق افغان جرگہ افغان حکام کومتنازع تعمیرات بندکرنے پراعتماد میں لے گا، متنازع تعمیرات کا مسئلہ آئندہ جوائنٹ چیمبرآف کے کا مرس کے اجلاس تک ملتوی کرنے پراتفاق کیا ہے، جے سی سی کے آئندہ اجلاس میں متنازع تعمیرات کا مستقل فیصلہ کیا جائےگا، آئندہ اجلاس تک تجارتی گزرگاہ کھول دی جائےگی، آئندہ اجلاس کےلئے باہمی مشاورت سے تاریخ طے پائے گی۔