امریکی صدر ٹرمپ نے 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا،صدر کے اقدام کا مقصد غیرملکی دہشتگرد تنظیم Tren de Aragua کو ہدف بنانا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق جنگی حالت کا قانون اجازت دیتا ہے دشمن ملک کے شہریوں اور مقامی افراد کو بغیر سماعت کیے ڈی پورٹ کردیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدام کے نتیجے میں وینزویلا کے تمام ایسے شہری جن کی عمر 14 برس یا زیادہ ہو اور وہ TdAکے رکن ،امریکہ میں قانونی طورپر مستقل شہریت نہ رکھتے ہوں تو گرفتارکرکے ملک سے نکالا جاسکے گا۔