پشاور:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قومی یکجہتی کی ضر ورت ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمن سے رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملکی سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا ملک میں پائیدار امن کے قیام کےلئے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ،فضل الرحمن نے بڑھتی دہشتگردی اور امن و امان کی بدترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہادہشتگرد عناصر ملک اور خیبر پختونخوا کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں،قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ذریعے ہی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
امن کےلئے تمام سیاسی جماعتوں ، عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا،فضل الرحمن

















