ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور شروع


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی زد میں آنے والے تمام 43 ممالک کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کردیا گیا،پہلی ریڈ لسٹ میں افغانستان، ایران، لیبیا، یمن اور شمالی کوریا سمیت 11 ممالک شام ہیں،دوسری کیٹیگری اورنج لسٹ کی ہوگی، پاکستان، روس، سوڈان سمیت 10 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

ریڈ لسٹ والے ممالک کے شہریوں کے ویزے معطل کیے جائیں گے اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرینٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے، تیسری کیٹیگری یلو لسٹ میں 22 ممالک کو شامل کیاجاسکتاہے،کاروبار کےلئے آنے والوں کو شرائط کےساتھ امریکہ آنے کی اجازت ہو گی، حکام کے مطابق بعض ممالک کی درجہ بندی میں رد بدل کیا جا سکتا ہے، حتمی منظوری صدر ٹرمپ دیں گے۔