ن لیگ ،پی پی رابطے بحال،کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب

لاہور:(سٹاف رپورٹر)ن لیگ ،پی پی کے رابطے بحال،پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میںپیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائےگی، صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈز، بیوروکریسی میں تبادلے مطالبات کاحصہ ہیں،اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے،مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن ، قاسم گیلانی ،اسحاق ڈار، رانا ثنا ،مریم اورنگزیب اور سعد رفیق شریک ہوں گے۔