جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا:ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ( ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا۔


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا دہشتگردوں نے دشوار گزار راستے پر ٹرین پر حملہ کیا، جائے وقوعہ پر پہنچنا بہت مشکل کام تھا، جعفر ایکسپریس کو آئی ای ڈیز کے ذریعے پہلے متاثر کیا،ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا۔

خواتین و بچوں کو ٹرین میں رکھا گیا دیگر کو باہر نکالا گیا، دہشتگردوں نے معصوم مسافروں کو ٹرین سے باہر زمین پر بٹھایا، دہشتگردوں کی سپورٹ میں انٹرنیشنل وارفیئر بھی چل رہی تھی، انٹرنیشنل وارفیئر کو انڈین میڈیا لیڈ کررہا تھا، انڈین میڈیا پراپیگنڈا کے طورپر جھوٹی ویڈیو بار بار چلارہا تھا۔