بحرینی کمانڈر کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کااعتراف

راولپنڈی :(بیورورپورٹ )بحرین کے کمانڈر نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرلیا۔

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماو¿ں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور متعلقہ سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ،دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کے دائرہ کار اور گہرائی کو وسیع کرنے پر زور دیا۔

ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا،قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔