اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چینی سفیر نے کہاہے وزیراعظم آئندہ ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،سی پیک کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں چین کی بہار، چین کے مواقع، دنیا کے اشتراک کردہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا آئی ایس ایس آئی کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی،پاکستان ،چین کے تعلقات کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ،دونوں ممالک کی دوستی مضبوط ہے، 2سیشن میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
جیانگ زیڈونگ نے کہاپاکستانی وزیراعظم اور صدر مملکت نے چین کا سرکاری دورہ کیا، اپریل میں چینی وزیراعظم پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
چین کے وزیراعظم آئندہ ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،سفیر جیانگ زیڈونگ

















