اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے ملکی ترقی کاسفر شروع،مستحکم معیشت کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
شہبازشریف سے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی ، معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف اور مشاورتی عمل کا حصہ بنانے پر اظہار تشکر کیا،شہبازشریف نے کہا معاشی استحکام کا حصول پہلا زینہ ہے، ملکی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ، معیشت کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، کاروباری برادری کے مسائل کا حل ترجیح ہے، حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے ،پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل معاشی حالات کے باوجود صنعت و تجارت کا سلسلہ جاری رکھا۔
شہبازشریف نے کہاایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن و دیگر اصلاحات کی بدولت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، فیس لیس کلیئرئنس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیئرنس کے وقت میں خاطر خواہ کمی آئی،تاجر برادری حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے سسٹم میں اصلاحات پر اپنی تجاویز دے،تمام وزارتیں ،متعلقہ سیکرٹریز چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کے بعد تجاویز پر پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کریں۔
چیمبرز آف کامرس کے صدور نے کہا وزیر اعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے ، کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،کاروباری برادری کو مشاورتی عمل بالخصوص بجٹ کے مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















