سانحہ جعفر ایکسپریس،بلوچستان کیلئے ٹرین سروس عارضی طور پر معطل
لاہور:(اپنے نمائندے سے) جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بلوچستان کیلئے ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کردیاگیا۔
پاکستان ریلوےز کے چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ نے کہا سکیورٹی ایجنسیوں کی کلیئرنس تک تمام مسافر ،مال بردار ٹرینیں معطل رہیں گی‘ ملکی سلامتی کے اداروں کےساتھ رابطے میں ہیں تاہم نہیں بتاسکتے زمینی صورتحال کیا ۔

















