افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں دنیا کیلئے خطرہ ہیں: پاکستان

نیویارک :(بیورورپورٹ)پاکستان نے افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کامعاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔

پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیموں کےلئے چھتری بن رہی ہے، افغانستان میں موجود 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں خطے اور دنیا کےلئے خطرہ ہیں،خطرات میں کالعدم القاعدہ، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسی تنظیمیں شامل ہیں، تنظیمیں پاکستان ،خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں،کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے۔

منیر اکرم نے کہاکالعدم ٹی ٹی پی سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے، حملوں میں پاکستانی فوجی، شہری ، ریاستی ادارے نشانہ بنے،کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھی پاک چین اقتصادی تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، افغان عبوری حکومت خطے کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی، ٹھوس شواہد ہیں کابل حکام حملوں کو برداشت اور سرپرستی کر رہے ہیں۔