پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور میں سابق ناظم قتل ،گولیاں لگنے سے قریبی ساتھی زخمی ہوگیا۔
حاجی حمید گل کوعلاقہ بڈھنی میں مسلح افراد نے گولیوں کانشانہ بنایا،تھانہ چمکنی اور تھانہ اکبر پورہ کے جائے وقوعہ ایک دوسرے پر ڈالنے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے ،ٹول پلازہ کے قریب پشاور اسلام آباد موٹروے کو ٹریفک کےلئے بند کر دیا،بعد ازاں تھانہ چمکنی پولیس نے جاں بحق ہونےوالے سابق ناظم کے زخمی ساتھی عبدالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
پشاور میں فائرنگ ،سابق ناظم قتل،ساتھ شدید زخمی،مقدمہ درج


















