کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،مریم نواز، فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں مزدوروں کی ویلفیئر کیلئے سرگرم، فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دےدی۔

مریم نواز نے جائزہ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے صوبائی وزیرمحنت فیصل ایوب کھوکھرسے جامع پلان طلب کرتے ہوئے پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دےدیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں ورکروں کو کم از کم 37ہزارروپے ماہانہ ادائیگی کی جائے، پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کرتے ہوئے صوبے بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم دےدیا۔

لاہور، پنڈی اسلام آباد میں پری سکینگ کیلئے مریم نوازویلنس سینٹر بنیں گے، ویلنس سینٹر میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں ریفرکیا جائیگا، لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کا رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

مریم نواز نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبرلاز میں ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں، ناراض نہیں کرسکتے۔ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہتر روزگار اور اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو،مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔