شفاف الیکشن مسائل کا حل ، قانون کی حکمرانی تحریک تیز کریں گے، عمرایوب

ہری پور: (مشرق نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے ملک میں شفاف الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے ، قانون کی حکمرانی کیلئے تحریک تیز کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں کےساتھ ملکر پلان بن رہا ہے، اختر مینگل ، سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے،بڑی وجہ مسنگ پرسن ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات میں بھی مسنگ پرسنز کامعاملہ اٹھایا تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاپیکا ایکٹ کے تحت میڈیا پر تلوار لٹکا دی گئی، ملک میں شفاف الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے، آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا، قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کریں گے،معیشت روز بروز خراب ہو رہی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے 4 ہزار ارب کا نقصان ہوا، ملک کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کرپشن بڑھ گئی، 2سال سے ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، مزید 2کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ،2سالوں میں 20 لاکھ لوگ پاکستان سے ہجرت کر گئے، 20لاکھ لوگوں کے جانے سے 27 ارب ڈالر کیش ملک سے چلا گیا، مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے محض ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے، حکومت ہر جگہ ناکام نظر آ تی ہے۔