سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی آبائی گاوں میں سپرد خاک


صوابی: (مشرق نیوز)سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل خان کوآبائی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاوں احد خان میں ادا کی گئی۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے بھائی کی نماز جنازہ پڑھائی،امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، رہنما تحریک انصاف اسد قیصر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،اس موقع پر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا بھائی کے قاتل کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب قتل کا مقدمہ صوابی کے تھانہ کالو خان میں درج کر لیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق شکیل احمد کو گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ملزم کامران نے پہلے والد کو قتل کیا، بیچ بچاو کرانے پر شکیل احمد خان کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔