شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتار

گرجرانوالہ:(بیورورپورٹ)ایف آئی اے کی کارروائی،شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزموں کوگجرات اور نارووال کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، شناخت شبیر احمد ،جاوید کے نام سے ہوئی، شہریوں کو سمندر کے راستے سپین بھجوانے کےلئے لاکھوں روپے بٹورے،ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔