پاکستانی طالبعلم کا اعزاز،موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

لندن :(مشرق نیوز) پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج کا اعزاز، آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے،موسیٰ ہراج نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی سمیٹی۔

موسیٰ عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی اورسابق وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں،اس موقع پر موسیٰ ہراج نے کہا آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، شکر ادا کرتا ہوں،قبل ازیں بینظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔