دھی رانی سب سے سیانی، خواتین کےخلاف کسی تعصب کی جگہ نہیں:مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے،خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں ،آسان کاروبار فنانس و آسان کاروبار کارڈ پروگرام میں بھی خواتین انٹر پرینیور کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔

مریم نوازنے خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہر بہن اوربیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہوں، آگے بڑھتا دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے، تعلیم یافتہ و بااختیار خواتین ہی روشن ، خوشحال پنجاب کی ضمانت ہیں،پنجاب کے متعدد ڈویژن ، ڈسٹرکٹ میں خواتین افسر کی تعیناتی وویمن ایمپاورمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں، خواتین پو لیس و دیگر محکموں میں محنت سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں،خواتین اور بچے“ریڈ لائن”ہیں، یہی میرا ویژن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاخواتین کےخلاف کسی بھی قسم کے امتیاز ی سلوک یا ناانصافی کی گنجائش نہیں، خواتین کو یقینی قانونی تحفظ کےلئے پنجاب میں ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیا،ویمن ہیلپ لائن اور پینک بٹن پراجیکٹ کے ذریعے خواتین کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا،سیف سٹی اتھارٹی میں ورکنگ وویمن کےلئے ہاسٹل بنایا گیا،مزید بھی بنائیں گے،آسانی کےلئے ای بائیکس سکیم شروع کی گئی ، مزید بائیکس بھی دینگے۔

مریم نواز نے کہاہونہار سکالر شپ پروگرام میں طالبات کو میرٹ پر 60 فیصد وظائف دئیے گئے ،اضلاع میں بھی ورکنگ ویمن کیلئے محفوظ ماحول و مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ،پنجاب بھر میں 16ورکنگ وویمن ہاسٹل قائم کئے گئے ، ورک وویمن کیلئے 307 ڈے کئیر سنٹر سے 9541 خاندان مستفید ہورہے ہیں، سرکاری یونیورسٹیوں میں 18 وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کئے ،پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت نادار بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جارہی ہیں، نادار اقلیتی بہنوں کو بھی مینارٹی کارڈ کے ذریعے سہ ماہی مالی امداد دی جا رہی ہے، جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک پروگرام سے دیہی خواتین کومعاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے،اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں خواتین کو اپنا گھر بنانے کےلئے بلا سود آسان اقساط پر قرض دے رہے ہیں ۔