دنیا میں سب سے زیادہ محبت پاکستان میں ملی، ذاکر نائیک

کراچی:(بیورورپورٹ)معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہاہے30سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا ۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاوس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان کی اہمیت پر مختصر لیکچر دیا،ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، مہینے میں ایک روپے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے،ذاکر نائیک نے گورنر ہاوس میں دعوت افطار پر مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا،مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا بھی کرائی۔