سوشل میڈیاپر وپیگنڈامہم،پی ٹی آئی رہنماوں سے تفتیش،سخت سوالات

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماﺅں کی جے آئی ٹی میں پیشی،سوشل میڈیاپر وپیگنڈامہم پر سخت سوالات،ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

بیرسٹر گوہر، رﺅف حسن ،شاہ فرمان ،پی ٹی آئی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 2لوگ اورعالیہ حمزہ ،کنول شوذب کی جانب سے وکیل ڈاکٹر علی عمران پیش ہوئے،دونوں خواتین رہنماﺅںکی مشروط حاضری قبول کر لی گئی۔

اندرونی کہانی کے مطابق جے آئی ٹی نے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلر ،پاک فوج، ریاستی اداروں سے متعلق پوسٹس پر سخت سوالات کیے اورسب کچھ دکھایا گیا،بیرسٹر گوہر و دیگر سے پارٹی فنانسنگ پر بھی سوالات پوچھے گئے ،جے آئی ٹی نے پیش نہ ہونے والے افراد کےخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

جے آئی ٹی نے ہدایت کی آئندہ طلبی پر دونوں خواتین رہنما ہر صورت پیش ہوں ، فنانس ٹیم نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ پرتمام ریکارڈ پیش کیا، پیش ہونے والے تمام لوگوں سے انفرادی تحقیقات کی گئیں،شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ، خالد خورشید خان، عون عباس بپی ودیگر غیر حاضر رہے۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاجے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی،کچھ سوشل میڈیا پوسٹس دکھائی گئیں، تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کےساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے،پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پر عمران خان سے بات کروں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہامیں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے اداروں کےخلاف پوسٹ نہیں کی، مجھ سے ملاقات ، پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی۔