اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کیلئے31مارچ تک کی ڈیڈلائن دےدی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تمام غیرقانونی مقیم غیرملکی ،افغان سٹیزن کارڈہولڈرز 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر واپسی یقینی بنائیں،باوقار واپسی کےلئے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ، یکم اپریل 2025 سے بےدخلی کا عمل شروع کر دیا جائےگا۔
بیان میں وزارت داخلہ نے مزید کہابے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائےگا، واپس جانے والوں کےلئے خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا ،پاکستان ذمہ دار ریاست کے طورپر اپنے وعدے پورے کررہا ہے، پاکستان میں قیام کےلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازم ہوں گے۔
افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرزاور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کیلئے31مارچ تک کی ڈیڈلائن

















