واشنگٹن :(بیورورپورٹ)سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے کہا ہے 2021 میں کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے کےلئے پاکستان سے کہا تھا اگر امریکہ اور ٹرمپ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں تو ایبی گیٹ دہشتگردی کے ملزم کی گرفتاری کو ترجیح دینا ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے کہا عہدہ سنبھالنے کے دوسرے روز ہی پاکستانی حکام سے رابطہ کیا اورخفیہ معلومات شیئر کیں ،دہشتگرد شریف عرف جعفر افغانستان ،پاکستان کے سرحدی علاقے میں چھپا ہوا تھا، پاکستانی انٹیلی جنس کےساتھ مل کر کام کیا اور شریف عرف جعفر کو جلد ہی پکڑ لیا گیا اب امریکہ میں عدالتوں کا سامنا کرنا ہو گا۔
پاکستان سے اچھے تعلقات مطلوب دہشتگرد کی گرفتاری سے مشروط تھے:سربراہ سی آئی اے


















