لاپتہ افراد کیسز کی سماعت کرنے والا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپیشل بنچ ٹوٹ گیا،جسٹس ارباب طاہر نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی

جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق جسٹس ارباب طاہر بنچ سے الگ ہو گئے ہیں، بنچ کی تشکیل نو کےلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دی۔