اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف بی آر افسروں کی ترقی پر حکم امتناع
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے افسروں کی ترقی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی حد تک گریڈ 21 سے 22 کی پروموشن کیلئے آئندہ سماعت تک کام سے روک دیا۔
عدالت نے ہدایت کی ایف بی آر افسروں کی ترقی کےلئے 12 مارچ تک ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ کیا جائے،چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری وزیراعظم آفس سے بیان حلفی بھی طلب کرلیا گیا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایف بی آر افسر شاہ بانو کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔



















